بلوچستان م?? منش?ات ?? عاد? افراد ?? تعداد م?? اضاف?

228

            کوئٹہ: منشیات وہ لعنت ہے جو دیمک کی طرح انسان کی صلاحیتیوں کو کھا جاتی ہے۔ منشیات کا استعمال باعث ذلت وتباہی ہے۔

دین اسلام نے نشہ کو حرام قرار دیا ہے کہ یہ انسان کی صلاحیتوں کو تباہ کردیتا ہے بلکہ اچھے برے کی پہچان کو بھی ختم کردیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سیکریٹری ایجوکیشن وسیکنڈری اسکولز بلوچستان عبدالصبور کاکڑ نے حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبائی سطح پر منشیات کے خلاف عوام میں شعور وآگاہی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصاً بلوچستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ اور نوجوان نسل کی منشیات کی طرف رغبت ایک لمحہ فکریہ ہے ۔ منشیات کی یہ لعنت ہمارے معاشرے میں کینسر کی طرح اپنی جڑیں مضبوط کررہی ہے۔

ہمیں اس چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر سنجیدگی کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو نبھانا ہوگا۔ اس سلسلے میں اسکولوں میں سگریٹ کے کھلے عام استعمال کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے تاکہ منشیات کی لعنت میں پہلا قدم جو کہ سگریٹ نوشی ہے اسے جڑ سے ختم کیا جاسکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سوشل ویلفیئر ڈاکٹر قہور خان نے کہا کہ ہم اسکول، کالجز اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے اس نوبل کاز کو اجاگر کرنے میں ہمارا ساتھ دیا۔ منشیات ایک ایسی لعنت ہے کہ جس سے شخصیت تباہ ہوجاتی ہے اور اس شخص کا فیملی اور معاشرہ میں بھی کوئی رول نہیں رہتا۔

مغربی ممالک میں جہاں ایسا ہوا وہاں معاشرہ انحطاط کا شکار ہوگیا بلکہ سماجی برائیوں نے اپنی جڑیں ایسی مضبوط کیں کہ وہاں معاشرتی اقداراور رشتوں کی پاسداری ختم ہوگئی اگر یہاں ہم نے لعنت پر قابو نہ پایا تو ہمارا حال بھی کچھ مختلف نہ ہوگا۔

تقریب کے آخر میں مہمان خاص سیکریٹری ایجوکیشن سیکنڈری اسکولز نے منشیات کے خلاف تقریری مقابلہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءمیں انعامات بھی تقسیم کئے۔