?ولمب?ا م?? ?وئ? ?ما?ر ?? جنگ

169

کولمبیا میں ٹماٹروں کا سالانہ فیسٹول ہوا جس میں مقامی اورغیرملکیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ایک اندازے کے مطابق تقریبا 20 ہزار افراد اس تقریب میں شریک ہوئے ۔

کولمبیا کے علاقے سوٹامارچن میں منعقدہ ٹماٹر میلے میں 125 ٹن ٹماٹروں کو استعمال کیا گیا ۔

لاٹوماٹینا نامی اس میلے کا آغاز 1945 میں ہواجب کچھ مقامی لوگوں نے تفریح کی غرض سے شہر کے ایک چوک پر جمع ہوئے اور وہاں موسیقی اور کھانے پینے کا بھی انتظام کرلیا اسی دوران وہاں کچھ منچلے نوجوان آئے اور تفریح کرنے والے افراد پر ٹماٹروں کی برسات کردی پھر یہ سلسلہ چل نکلا اور باقاعدہ ایک میلے کی صورت اختیار کر گیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق اس سال زیادہ تعداد میں لوگوں کی شرکت کے باعث شہر کی بڑی بڑی شاہراہوں پر بھی لاٹوماٹینا میلے کو منانے کی اجازت دئ گئی تھی ۔

ایک ہفتے جاری رہنے والے اس میلے میں میوزک پریڈ، ناچ گانا اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اس کے علاوہ شہر بھر میں فوڈاسٹریٹ قائم کی گئی تھی۔

مقامی کاشتکاروں اس میلے کے انعقاد پر بہت خوش ہوتے ہیں ان کا کہنا ہے میلے کے انعقاد سے ہماری معشیت پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے ۔