کراچی : معروف نجی اسپتال آغا خان اسپتال کے قریب کیش وین لوٹنے کی کوشش پولیس کی بر وقت کاروائی نے ناکام بنا دی جبکہ پولیس اہلکاروں اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ کہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزمان کیش ویش کو لوٹنے کے لئے آئے تھے لیکن بر وقت کاراوئی کی بدولت کیش وین کو لوٹنے سے بچا لیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق کیش وین میں 62 لاکھ روپے موجود تھے۔
ڈکیتی میں ملوث ملزمان نے پہلے وین کی ریکی کی جبکہ ڈاکوؤں نے رقم چھینے کی کوشش اس وقت کی جب پیسے اےٹی ایم مشین کے لیے لائے گئے تھے ۔