بیجنگ: چینی حکام نے شمال مشرقی بھارت کے باغی جنگجوﺅں کی چینی پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے امداد کے الزامات کی تردید کی ہے۔
بدھ کو چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے اعلی حکام نے کہا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کے بھارتی باغی جنگجوﺅں کے ساتھ رابطے ناممکن بات ہے اور بھارتی میڈیا کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے جن میں کہا گیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی باغی گروپ ناگالینڈ خیلانگ کی نیشنل سوشلسٹ کونسل کے رہنماﺅں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
چینی حکام نے ان الزامات کو بالکل لغو اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے رابطوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
دریں اثناءچین کی وزارت خارجہ نے محض بھارتی میڈیا میں آرمی کے باغیوں سے رابطوں بارے آنے والی اطلاعات پر کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا۔