پیرس: جرمنی کی قومی ایئر لائن کے فرانس کے پہاڑی سلسلے میں تباہ ہونے والے جہاز میں سوار 44 جرمن باشندوں کی لاشیں وطن واپس بھجوا دی گئیں۔
حادثہ 24 مارچ کو پیش آیا تھا جب بارسلونا سے ڈیزلڈرف جانے والی ایک پرواز فرانس کے پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہو گئی۔ جہاز پر کل 150 افراد سوار تھے جن میں سے 72 کا تعلق جرمنی سے تھا۔
فرانس کے پراسیکیوٹر جو حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں، (آج) جمعرات کو باقی ہلاک شدگان کے ورثاءسے ملیں گے تاکہ وہ اپنے پیاروں کی شناخت میں مدد دے سکیں۔
44 جرمن باشندوں کی لاشیں تابوتوں میں بند کر کے فرانس ایئر کی ایک پرواز کے ذریعے وطن واپس بھجوا دی گئی ہیں۔