نوش?روف?روز م?? ?ر?ف? حادث?، 5 جا? بحق، 25 زخم?

150

نوشہروفیروز: بائی پاس کے علاقے میں زائرین سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے، حادثہ تریز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو زرائع کے مطابق سہیون سے بہاولپور جانے والی بس بائی پاس پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے ہیں حادثے ڈرائیور کے سوجانے کے وجہ سے رونما ہوا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک بچہ اور ڈرائیور بھی شامل ہے ،زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہیں اسپتال زرائع کے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

بدقسمت بس حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے اختتام پر بہاولپور جارہی تھی جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطہ کی کاروائی کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا ہے