زمبابو? ??م ?ا دور? پا?ستان، وز?راعظم ن? ت?ن?ت? خط ل?? د?ا

176

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان نے زمبابوے ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان پر زمبابوے صدر کو خط لکھ کر شکریہ ادا کیا ہے اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

زرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میان محمد نواز شریف نے زمبابوے ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان پر زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کے نام خط لکھا ہے جس میں پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ زمبابوےکرکٹ ٹیم کاحالیہ دورہ پاکستان بڑا کامیاب ثابت ہوا میچز کے دوران اسٹیڈیم تماشائیوں سے کچھا کھچ بھرا رہا اور شائقین نے دونوں ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی آپ کی ذاتی کوششوں سے پاکستان میں کرکٹ بحال ہوئی جو کہ ایک قابل تحسین عمل تھا۔

صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کرکٹ کی بحالی میں آپ کا کردار نہایت مثالی رہا جس پر پاکستانی عوام اور حکومت آپ کی دل سے شکر گراز ہے اور ہم امید کرتے ہے کہ آئندہ بھی کرکٹ تعلقات میں دونوں ممالک ایک دوسرے کی بھرپور سپورٹ کرینگے۔