اوباما ن? امر??? فوج ?و عراق ب??جن? ?? منظور? د?د?

206

واشنگٹن: امریکی صدر بارک اوباما نے داعش کے خلاف کاروائیوں کے لئے 450امریکی فوجیوں کو عراق بھیجنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تعیناتی سے داعش کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے عراق میں دولت اسلامیہ کے سے نمٹنے کے لئے مذید 450 فوجیوں کو عراق بھیجنے کے مسودے پر دستخط کردئیے اس مقصد کے لئے ایک تربیتی مرکز بھی قائم کیا جائے گا جہاں عراقی فوج کو تربیت فراہم کی جائےگی ۔

واضح رہے کہ اس وقت 3 ہزار کے قریب امریکی اہلکار اور مشیر عراق میں تعینات ہے۔

اس سے قبل جی سیون اجلاس کے موقع پر برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے بھی اپنے 100 فوجیوں کو عراق بھیجنے کا اعلان کیا تھا ۔

داعش نے اس وقت عراق کے سب سے بڑے صوبے رمادی پر مکمل کنٹرول حاصل کر رکھا ہے اور دیگر علاقوں میں ان کی پیش قدمی جاری ہے ۔