سعود? فضائ?? ?? سربرا? انتقال ?رگئ?

197

جدہ: سعودی رائل ائیر فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد ال شالان حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے ہیں ۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق سعودی فضائیہ کے سربراہ بیرون ملک دورے پر موجود تھے جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں ۔

ال شالان رائل ائیر فورس میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے جن میں ڈپٹی کمانڈر کا عہدہ بھی شامل ہیں ۔

سعودی رائل ائیر فورس کے سربراہ کو 14مئی 2014 کو کنگ عبداللہ نے کمانڈر کے عہدے پر تعینات کیا تھا اس کے بعد انہیں لیفٹیننٹ جنرل سے ترقی دیتے ہوئے میجر جنرل بنادیا گیا تھا۔