پا?ستان ?ا?? ??م ?? سل???ر اولمپئن ارشد چود?ر? انتقال ?رگئ?

187

پاکستان ہاکی ٹیم کے سلیکٹر اور سابق اولمپئن ارشدچودھری علیل رہنے کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔

سابق اسٹار کھلاڑی ارشد چودھری کچھ عرصے سے علیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد 65سال کی عمر میں آج چل بسے۔ان کی نماز جنازہ آج بعد نمازعشاء38عثمان بلاک نیوگارڈن ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

ارشد چودھری 1950میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور 1971سے 1976تک قومی ہاکی ٹیم کا حصہ رہے۔آپ نے 33قومی اور بین الاقومی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اس کے علاوہ تیسرے عالمی ہاکی کپ میں بھی شرکت کی جب کہ کوالالمپور میں ہونے والے ایونٹ میں سلور میڈل بھی حاصل کیا۔ ارشد چودھری پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختررسول کے بہنوئی تھے۔