?زار? ?ون?ورس?? م?? تصادم ، 8 طلب? زخم?

234

مانسہرہ: خیبر پختون خواہ کے شہر مانسہرہ میں واقع ہزارہ یونیورسٹی میں گارڈز اور طلبہ میں معمولی بات پر تکرار ہوئی جس کے بعد ہوائی فائرنگ اور دستی بم حملے کے نتیجے میں 8 طلباء زخمی ہوگئے۔

مقامی زرائع کے مطابق جمعرات کو ہزارہ یونیورسٹی میں طلباء کے ایک گروپ کی یونیورسٹی سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، اس دوران طلباء کے ایک دوسرے گروپ نے سیکیورٹی گارڈ کی حمایت کی۔

جس کے باعث دونوں گروپ آپس میں گھتم گتھا ہوگئے اس دوران ہوائی فائرنگ اور دستی بم حملے بھی کئے گئے جس کی زد میں آکر آٹھ طلبہ زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے شاہ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تفیش شروع کردی گئی تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

یونی ورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا ہے اور ہاسٹل میں بھی رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے