سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی بھارتی قیادت کے بیانات کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قرارداد پیش کی جس کے متن میں کہا گیا تھا کہ بھارتی قیات کے بیانات قابل تشویش ہیں، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی سطح پر پاکستان توڑنے کااعتراف کیا جب کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔
متفقہ طور پر منظور ہونے والے قرار داد میں عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارتی شرانگیزی اور بیانات کا نوٹس لے۔