ن?پال: م?? ?? تود? گرن? س? 30افراد ?لا?، 12افراد لاپت?

238

نیپال کے شمال مشرقی پہاڑی علاقہ میں مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم 30افراد ہلاک اور 12لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق تپلے جونگ نامی ضلع کے 6 دیہات میں مسلسل بارشوں کے بعد مٹی کے تودوں تلے دب گئے ۔ حکام کے مطابق مٹی کے تودوں کی زد میں آکر 30افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تودے گرنے کے واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

شدید زخمیوں کی تعداد 10ہے جبکہ تودے گرنے کے بعد 12افراد لاپتہ ہوگئے ہیں حکام نے علاقہ میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا۔