وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا اس منصوبے سے صرف پاکستان کو ہی نہیں بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔
دفتر خارجہ میں سفیروں کی کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو اپنی سرزمین میں ٹھکانے نہیں بنانے دیں گے اور ہر حال میں اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے۔آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کا نیٹ ورک اور سسٹم تباہ کررہا ہے، پاکستان نے دہشت گردی اور ہر قسم کی فرقہ واریت کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے اور اس سلسلے میں اقدامات کیے جارہے ہیں۔