?ورپ? ?ون?ن ?اپا?ستان م?? پ?انس?و? پر اظ?ار تشو?ش

204

یورپی یونین نے ایک بار پھر پاکستان میں مجرموں کو پھانسی دیے جانے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

برسلز میں یورپی یونین کے دفتر سے جاری بیان میں یورپی یونین کاپاکستان میں سزائے موت پر عمل درآمد پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھانسیوں سے پاکستان انسانی حقوق کی پاسداری میں پیچھے چلا گیا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی کنونشنز کی پابندی کرے کیونکہ یورپی منڈیوں میں تجارتی مراعات کیلیے پابندی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 16دسمبر کو پشاور کے آرمی اسکول پر حملے کے بعد سے پاکستان نے پھانسیوں پر پابندی اٹھاتے ہوئے سزائے موت کے مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کا عمل شرو ع کیا تھا جس میں اب تک کئی سو مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے ۔