ت?ن روز? ?ور م?چ، پا?ستان? ??م 247 رنز پر ???ر

231

کولمبو :پاکستانی ٹیم سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 247 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ احمد شہزاد 82 اور یونس خان 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جیفری وینڈرسے نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

کھیل کے اختتام تک سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون نے ایک وکٹ کے نقصان پر 44 رنز بنا لئے اور اسے اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 203 رنز درکار ہیں۔ اپل تھرنگا 29 اور جے کے سلوا 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ واحد وکٹ جنید خان نے حاصل کی۔

گولٹس کرکٹ کلب گراؤنڈ، کولمبو میں سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ 7 کے مجموعی سکور پر گر گئی جب محمد حفیظ 3 رنز بناکر نسالا گاماگے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ 39 پر پاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب اظہر علی 12 رنز بناکر ملندا سری وردنا کی گیند پر اپل تھرنگا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس موقع پر احمد شہزاد اور یونس خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور تیسری وکٹ میں 113 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 152 تک پہنچا دیا۔

 یونس خان تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 64 رنز بناکر ملندا سری وردنا کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کو چوتھا نقصان 176 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب احمد شہزاد 82 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد جیفری وینڈرسے کی گیند پر جیہان مبارک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان مصباح الحق بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 15 رنز بناکر جیفری وینڈرسے کا شکار بن گئے، اس کے بعد پاکستان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 73.3 اوورز میں 247 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ سرفراز احمد 12 ، اسد شفیق 27 ، وہاب ریاض 13 ، یاسر شاہ 9 اور جنید خان 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 جیفری وینڈرسے نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ملندا سری وردنا نے دو جبکہ وشوا فرنینڈو اور نسالا گاماگے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا پریذیڈنٹ الیون نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 44 رنز بنا لئے۔ اپل تھرنگا 29 اور جے کے سلوا 10 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی دیمتھ کرونارتنے تھے جنہیں جنید خان نے صفر پر ایل بی ڈبلیو کیا۔