مال?ات? خسار? پر قابو پان? ??ل?? ?ئ? اقدامات ??? ???، اسحاق ?ار

225

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے مالیاتی خسارے پر قابو پانے کیلیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پوسٹ بجٹ سیمینار سے خطاب کیا جس میں انکا شرکاء سے کہنا تھا کہ حکومت مالیاتی خسارے پر قابو پانے کے لئے تمام اقدامات اور اپنی تمام تر کوششیں بروکارلارہی ہے ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)  کی حکومت کی معاشی اصلاحات کے باعث ہی غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد پاکستان پر بحال ہوسکا ہے  اور حکومت وسائل میں درپیش مسائل سے کامیابی سے نبرد آزما ہو رہی ہے جس کی وجہ سے  پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالر تک پہنچ چکےہیں جبکہ ٹیکس محصولات میں بھی مجموعی طور پر33 فیصد اضافہ ہوا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2سال میں معاشی ترقی کا رخ متعین کر دیا ہے جبکہ  حکومت نے تمام اداروں میں  اصلاحات کی ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جوکہ حکومتی کاوشوں  کا نتیجہ ہے۔