?راچ? م?? خوفنا? ?ر?ف? حادث?،8افرادجا? بحق

172

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پکنک سے واپسی آنے والوں کی وین ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افرادجاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ بلدیہ ٹاؤن کی سوات کالونی میں پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافرویگن ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے جب کہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
مرنے والوں میں 2 بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں جب کہ مرنے والوں کی شناخت شاہجہاں، اسلم، عباس اور سائرہ کے نام سے ہوئی ہے۔