ل?ار? م?? ر?نجرز ?ا آپر?شن،3 ملزم گرفتار

211

کراچی: لیاری کے علاقے بہار کالونی میں رینجرز نے رات گئے کاروائی کی جس کے نتیجے میں گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے بتایا جاتا ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم اور بڑی تعداد میں منشیات برآمد کی گئی ہیں ۔

ترجمان کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان میں بد نام زمانہ گینگسٹر سعید بلوچ بھی شامل ہے جو  متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔