?راچ? م?? 6 اور 9 س??ر ر?شو? پر پابند? عائد

211

کراچی:ڈی آئی جی ٹریفک نے 6 اور9 سیٹر رکشے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی ۔

ذرائع کے مطابق  ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر شیخ کی جانب سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ  سندھ کو خط تحریر کیا ہے   جس میں کہا گیا کہ 6 اور 9 سیٹر رکشے غیرقانونی ہے اور ان کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے اوریہ رکشے شہر میں حادثے میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ رکشوں کی تیاری روکنے کے لیے  فوری اقدامات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث  لاکھوں افراد چھ اور نو سیٹرز رکشوں میں سفر کرتے ہیں۔