?راچ? تا ?و ا? ا? ف?ر? سروس شروع ?رن? ?ا ف?صل?

235

کراچی: وفاقی حکومت نے پاکستان براستہ متحدہ عرب امارات مسافر بردار و مال بردار فیری سروسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر بندرگاہ و جہاز رانی سینیٹر کامران مائیکل کی زیر صدارت پی این ایس سی بلڈنگ میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری پورٹس اینڈ شپنگ خالد پرویز، ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ عبدالمالک غوری، چیئرمین پی این ایس سی عارف الٰہی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس پی اینڈ پی ایل کیپٹن محمد سرفراز اور شپنگ سے متعلق نجی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سے عرب امارات تک تیز رفتار و مال بردار فیری سروس شروع کی جائے گی جس کے زریعے ایران و عراق جانے والےمسافروں کو فائدہ پہنچے گا شرکا نے مال اور مسافر بردار فیری سروسز کے آغاز کی تجویز کا خیر مقدم کیا اور فیصلے کی تائید کی۔

وزیر بندر گاہ و جہاز رانی کامران مائیکل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت خصوصی طور پر زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے ، اس فیصلے پر جلد عمل درآمد کرے گی یہ معاملے کو قومی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں بالخصو ص ایران و عراق جانے والے زائرین کے لیے یہ سروس بری اور فضائی راستے کی بہ نسبت سستی اور محفوظ ثابت ہوگی۔ انہوں نے جہاز رانی کے پارٹنرز پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے میں حکومت کا ساتھ دیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو یقین دلایا کہ اس معاملے میں حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی اور تمام ممکنہ وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

زرائع کے مطابق ابتدائی طور پر تین فیری سروس شروع کی جائے گی