?وئ??ر ?? چ?ف ا?گز???و ??م جولائ? ?و مستعف? ?و جائ?? گ?

229

            سان فرانسسکو: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر نے اعلان کیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو ڈک کوسٹولویکم جولائی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ ٹویٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی یکم جولائی سے قائم مقام چیف ایگزیکٹو کے طور پر چارج سنبھالیں گے اور کسی موزوں امیدوار کے ملنے تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

ٹویٹر کا کہنا ہے کہ نئے چیف ایگزیکٹو کی تلاش کے لیے بورڈ قائم کردیا گیا ہے کوسٹولو پر کمپنی کی ترقی تیزرفتار نہ ہونے پر سرمایہ داروں کی طرف سے کافی دباوکا سامنا تھا۔

کوسٹولو کے مستعفی ہونے کی خبر کے ساتھ ہی ٹوئیٹر کے حصص کی قیمتوں میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ٹویٹر کے حصص 2013 میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے تاہم سرمایہ داروں کی توقعات کے برعکس ٹویٹر کے صارفین میں تیزی سے اضافہ نہیں ہو رہا تھا۔

اپریل میں ٹوئیٹر کو 162 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا تھاجس کے بعد اس کے حصص کی قیمت میں 30 فیصد کمی ہوئی ۔