???ساس ، ثقافت? مر?ز اور مسجد پراسلام دشمن افراد ?ا حمل?

400

واشنگٹن : امریکی ریاست ٹیکساس میں نامعلوم مسلح افراد نےترک امریکن ثقافتی مرکز اور مسجد پر حملہ کر دیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست ٹیکساس میں ترک امریکن سوسائٹی اور ترکی کے محکمہ مذہبی امور کی جانب سے تعمیر کی گئی مسجد اور ثقافتی مرکز پر نا معلوم اسلام دشمن افراد نے پتھراﺅ کیا اور مسجد کے بیرونی حصے کو جلانے کی کوشش بھی کی، حملہ کے وقت امام مسجد سمیت12بچے مسجد میں موجود تھے جو حملے میں محفوظ رہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے ماسک پہن رکھے تھےاور وہ اسلام مخالف نعرے لگا رہےتھے۔ مرکز کے سربراہ مہدی عثمان کا کہنا ہے کہ حملہ کے ایک گھنٹے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور رپورٹ درج کی ۔

انہوں نے کہا کہ بوسٹن میں موجود ترک قونصل خانے کو معلومات فراہم کر دی گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔