عظ?م ب??سم?ن جاو?دم?ا? داد ن?زندگ? ?? 58 ب?ار?? د??? ل?

299

کراچی: پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین بیٹسمین جاوید میانداد بارہ جون انیس سوستاون کوکراچی میں پیدا ہوئے۔ ۔میانداد نےکم عمری ہی میں بیٹنگ کے جوہردکھاناشروع کر دیئے تھے۔ جس کی وجہ سے انہیں 1975 کے پہلے ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں منتخب کرلیا گیا۔

میاں داد کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے چھ میگا ایونٹ میں حصہ لیا 1992 کے ورلڈکپ میں آپ پاکستان کی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو پرمیانداد نے ایک سوتریسٹھ رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ پھر ایک سو چوبیس ٹیسٹ پرمبنی کیریئر میں کبھی ان کی اوسط پچاس سے کم نہیں ہوئی۔

جاوید آٹھ ہزارآٹھ سوبتیس رنز بناکراب تک پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بیٹسمین ہیں۔انہوں نے 23 سنچریزاور43 ففٹیز بنائیں۔دوسوتینتیس ایک روزہ میچوں میں انہوں نے سات ہزارتین سو اکیاسی رنز بنائے۔

بطور کپتان چونتیس ٹیسٹ میں کھیلے جن میں سے چ14 میں کامیابی سمیٹی اورصرف چھ میں ان کی ٹیم کوشکست ہوئی62ڈے میچز میں پاکستان نے چھبیس جیتے ،تینتیس ہارے ایک ٹائی اور دوغیرفیصلہ کن رہے۔

جاویدمیانداد نے تین مرتبہ قومی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض بھی بخوبی انجام دیئے اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائیریکٹر جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔