سابق و?س? ان??ز? بالر ?ال آئ? س? س? ?? ?ال آف ف?م م?? شامل

216

ویسٹ انڈیز کے سابق جارح مزاج فاسٹ بالر ویزلے ہال کو آئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔

آئی سی سی سے جاری بیان کے مطابق سابق لیجنڈری بالرہال کو دنیا کے مایہ ناز کھلاڑیوں کی فہرست ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ہال نے 1958میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا اور صرف 48ٹیسٹ میچوں میں 192وکٹیں حاصل کی تھیں۔سابق ویسٹ انڈیزی بالر اپنے جارح مزاج اور خطرناک بالنگ کے باعث بلے بازوں کے لیے خوف کی علامت تھے ۔

واضح رہے کہ ہال آف فیم میں پاکستان کے وسیم اکرم،آسٹریلوی فاسٹ بالر گلین میک گرا سمیت متعدد نامور کھلاڑی شامل ہیں۔