?راچ? م?? م??? ب?? مرت? ?? تو ??تال ?وجات? ??،نوازشر?ف

179

وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی و کاروباری حب ہےیہاں مکھی بھی مرتی ہے تو ہڑتال کی جاتے ہے ،ترقی کے سفر کے لیے ہڑتالوں اور احتجاج کے سلسلے کو بند ہوناچاہیے۔

کراچی میں وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت میں کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن قائم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،امن ہوگا تو سرمایہ کاری آئیگی اور معیشت بہتر ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں ہڑتالوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اس شہر میں مکھی بھی مرتی ہے تو ہڑتال ہوجاتی ہے ،ہڑتالیں بند ہوں گی تو نوجوانوں کو روزگار ملے گا، سرمایہ کاری ہوگی، خوشحالی آئے گی اور ترقی کے نئی راہیں کھلیں گی۔

ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بہت جلد کراچی حیدرآبادموٹر وے پر کام شروع ہوجائے گا جس کے بعد یہ موٹروے سکھراور پھر ملتا ن سے لاہور اور پھرپشاور تک جائے گی۔ تجارت کراچی سے پشاور تک اس موٹر وے کے ذریعے سامان بھجیں گے اور کاروبار میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے اچھا بجٹ پیش کیا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پردشمنوں کی نظرہے۔