چل?، تعل?م? پال?س?و? ?? خلاف طلباء س??و? پر ن?ل آئ?

230

 چلی میں ہزاروں طلباء حکومتی تعلیمی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد طلباء مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔

 چلی میں پولیس کی طلباء کے احتجاجی مظاہرے پر آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجہ میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لاطینی امریکی ملک چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں ہزاروں طلبہ حکومت کی تعلیمی پالیسی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ پولس نے طلباء کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے برسائے جس کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں ناقص تعلیمی معیار اور مہنگی نجی جامعات سمیت ملک کے تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کیلئے طلباء طویل عرصے سے ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔