شمالی اور وسطی چین کے علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری سے 3افراد ہلاک جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ ہپی کے سول افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ جمعرات کی شام شروع ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شدید موسم کے باعث 67ہزار 700رہائشی متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4ہزار 762 ایکڑز رقبے پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
صوبہ ہینان کے ڈیزاسٹر ریلیف نے کہا ہے کہ بارش اور ژالہ باری کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوینگ کاﺅنٹی میں شدید ژالہ باری سے 78 ہزار 600رہائشی متاثر ہوئے ہیں جبکہ 8ہزار 180ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی چین میں اس ہفتے شدید بارش سے 10افراد ہلاک اور 4لاپتہ ہوئے ہیں۔