اسرائیلی فوج نے چار فلسطینی لڑکوں کے قتل کی تحقیقات روک دی ہے اور باضابطہ طور پر اسرائیلی فوج کی جانب سے قتل کی تحقیقات کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی عمل اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے اورہلاک ہونے والے چاروں لڑکوں کی ہلاکت کا ذمہ دار کسی کو بھی نہیں ٹھہرایا جا سکا ہے۔
واضح رہے کہ جولائی 2014ء میں اسرائیلی بمباری کے دوران غزہ کے ساحل پر کھیلتے ہوئے چار فلسطینی لڑکے ہلاک ہو گئے تھے۔ ان کی عمریں نو سے گیارہ برس کے درمیان تھیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ برس غزہ میں پچاس روز تک جاری رہنے والی لڑائی میں ہلاک ہونے والے بائیس سو افراد میں سے 540 بچے تھے۔