چ?ن ?? سابق س??ور?? چ?ف ?و ?رپشن ??سز م?? عمر ق?د ?? سزاسنا د? گئ?

246

 چین کے سابق سیکورٹی چیف ژوینگ کنگ کو بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کرنے پر عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق ژوینگ کنگ کے خلاف دھائیوں سے مقدمہ چل رہا تھا۔ انہوں نے شمالی شہر تیان جن میں ایک بند کمرہ سماعت کے دوران اپنے اوپر لگائے گئے بدعنوانی ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ریاستی راز افشاں کرنے کے الزامات کا اعتراف کیا ۔ عدالت نے کہاکہ انہوں نے اور مختلف غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں میں 338 ملین ڈالرمنافع کی مد میں وصول کئے۔

 ان پر 30 ملین یوآن رشوت لینے کے الزامات بھی ثابت ہوئے ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ ژوینگ کنگ نے 5 خفیہ دستاویزات بھی جاری کیں۔ عدالت نے ان پر لگائے جانے والے الزامات ثابت ہونے پر انہیں عمر قید کی سزا سنائی ہے اور ان کے اثاثوں کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پینگ نے 2012ءمیں اقتدار میں آنے کے بعد کرپشن کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے جس کے باعث سابق اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے۔