ا?م ??وا?م ??خلاف گزشت? رات س? ن?ام???ا ?رائل شروع ?رد?ا گ?ا،فاروق ستار

190

ایم کیوایم کے رہنماء فاروق ستار نے کراچی میں کالے دھند کے حوالے سے ڈی جی رینجرز کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات سے ایک بار پھر ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل شروع کردیا گیا ہے۔

نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں کہیں بھی ایم کیوایم کا ذکر نہیں، متحدہ کھالیں نہیں چھینتی اور نہ ہی زبردستی زکوۃٰ فطرہ جمع کرتی ہے لیکن اس کے باوجود ایم کیوایم پر الزام کیوں لگایا جارہا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ 25سال سے ایم کیوایم پر الزامات لگائے جارہے ہیں تاہم اس کے باوجود قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کی محبت کروڑوں عوام کے دلوں میں ہے۔