سند? ?ا 7 ??رب س? زائد ?ا بج? آج پ?ش ??ا جائ? گا

258

کراچی: مالی سال16-2015 کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا ، وزیر خزانہ مراد علی شاہ ایوان کے سامنے بل پیش کرینگے ۔ بجٹ کا کل حجم700 ارب روپے ہوگا ۔

زرائع کے مطابق وزارت خزانہ سندھ نے بجٹ تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے نئے مالی سال کے بجٹ میں امن وامان پر خطیر رقم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا حجم 62 ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا جبکہ  پولیس کے لیے جدید اسلحہ کی خریداری کے لیے پانچ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

سندھ حکومت نے صحت کے بجٹ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے محکمہ خزانہ کے مطابق صحت کے لئے 55 ارب روپےرکھنےکی تجویززیرغور ہیں ۔

نئے مالی سا ل کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 165 ارب سےزائدکےفنڈزرکھےجائیں گے جن میں سے بیس فیصد صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کے لئے رکھے جائیں گے اس کے علاوہ کراچی کیلئےمیگاپروجیکٹس،دیگربڑےشہروں کیلئےخصوسی پیکجزکااعلان کیاجائےگا۔

تعلیم کے لئے  بجٹ میں 144 ارب روپے کےفنڈزمختص کئےجائیں گے اور اس کا بڑا حصہ دیہی اسکولوں کی ترقی کے لئےخرچ ہوگا۔

سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں دس فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ کم سے کم اجرت تیرہ ہزار روپے تک کرنے سفارش کی گئی ہے۔

نئے بجٹ میں زراعت،آبپاشی،توانائی،خوراک سمیت دیگرمحکموں کیلئے 4 سے 8 فیصداضافےکی تجویز ہوگی ۔

اس کے علاہ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس بڑھانے کی بھی تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔