ب?ارت م?? مسافر بس در?ا م?? جاگر?، 21 افراد?لا?

220

نئی دلی: بھارت کے علاقے وشانکاپٹم میں مسافر بس دریا میں جاگری ، حادثے میں 21 زائرین ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

مقامی میڈیا کے مطابق زائرئن سے بھری بس تری پتی سےویزاگ جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث گودواری دریا میں جاگری ۔

حادثے کے نتیجے میں اکیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ، ہلاک ہونے والوں میں 8خواتین اور 6 بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی زرائع کے مطابق حادثے کے فوری بعد مچھیروں نے ریسکیو ٹیموں کو مطلع کیا اور امدادی کاروائی شروع کی گئی ، اندھیرے کے وجہ سے ریسکیو ٹیم کو شدید مشکلات پیش آئی ۔

ریسکیو زرائع کے مطابق پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے زیادہ افراد کی ہلاکتیں واقع ہوئیں ہے۔