جنوب? ?ور?ا، مرس وائرس س? ?لا?تو? ?? تعداد 14 ت? جاپ?نچ?

198

جنوبی کوریا میں مرس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو چالیس تک جاپہنچی ہے ۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے 67 سالہ شخص اس وائرس کے باعث اپنی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 14 نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔

جنوبی کورین حکام کی جانب سے گلیوں اور بازاروں میں وائرس سے بچنے کیلئےاسپرے کرایا جا رہا ہے جبکہ 2500 کے قریب اسکول تاحال بند کئے جاچکے ہیں ۔

ادھر سعودی اور جنوبی کورین ماہرین کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ۔ ملاقات میں وائرس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر بات کی گئی ۔

خوف کی علامت یہ وائرس ہانک کانگ، سمیت ایشیاء کے دیگر ممالک تک پھل  چکا ہے، جس نے رواں ہفتے ہی اس حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کردیا تھا، اور اپنے شہریوں کو جنوبی کوریا کا غیر ضروری دورہ کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔