سانح? ?س??، سابق ا?س ا?چ او قصور وار قرار

225

گوجرانوالہ:انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈسکہ سانحہ کا ابتدائی چالان پیش کردیا گیا ہے جس میں سابق ایس ایچ اور کو قصور وار قرار دیدیا ہے ۔

پروسیکوٹر جنرل آف پنجاب احتشام قادر نے چالان عدالت میں پیش کر دیا چالان گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ،چالان میں کہا گیا کہ سابق ایس ایچ او شہزاد وڑائچ نے معمولی تلخ کلامی پر ڈسکہ میں فائرنگ کر کے 2 وکلاء کو قتل کیا ۔

پروسیکوٹر آف جنرل پنجاب احتشام قادر نے کہا کہ سانحہ ڈسکہ چالان میرٹ کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے ،چالان کی اسکروٹنی پروسیکیوشن آف جنرل پنجاب احتشام قادر نے کی۔

سانحہ ڈسکہ میں ملزم سابق ایس ایچ او شہزاد وڑائچ نے فائرنگ کر کے ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس اور ساتھی وکیل عرفان چوہان کو قتل کر دیا تھا۔