سع?داجمل فارم م?? واپس آگئ?

193

لندن : پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل نے انگلش ٹی20 لیگ میں تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔

ووسڑشائر اور درہم کے مایبن کھیلے گئے میچ میں اجمل نے کھیل کے آخری لمحات میں شاندار اسپیل کرتے ہوئے ووسٹر شائر کو تین رنز سے کامیابی دلادی۔

اجمل نے فارم میں واپس آتے ہوئے 4اوورز میں 16رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ لیگ اسپنر کو زمبابوے ٹیم کے خلاف ڈراپ کرنے کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورد نے دورہ سری لنکا میں بھی ڈراپ کردیا تھا۔

لیگ اسپنر ان دنوں انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی کرکٹ میں ووسٹر شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔