پنجاب پولیس کی جانب سے ڈرون کیمرے خریدے لیے گئے ہیں جو کہ جلوسوں اور شہروں میں ناکوں کی مانیٹرنگ کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔
پنجاب پولیس کے مطابق شہروں میں جلسہ جلوسوں اور ناکوں کی مانیٹرنگ کے لئے تین ڈرون کیمرے خریدے گئے ہیں جنہیں پولیس کی براق وین سے منسلک کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلہ میں ڈرون کیمروں کا تجربہ 21 رمضان کو یوم علی کے موقع پر کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں پنجاب پولیس کی جانب سے مزید ڈرون خریدے جائیں گے جبکہ تیسرے مرحلے میں ہیوی ڈرونز جلوسوں پر آنسو گیس کے شیل پھینکے میں استعمال کیئے جائیں گے۔