?راچ? م?? ا?م ??و ا?م ?ا ?ل ش?ر ?اون ??تال ?ا اعلان

215

 ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں بروز اتوارشٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیاگیا ہے۔ متحدہ قومی مومنٹ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پیش کردہ بجٹ متعصبانہ ہے۔

 ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سےکہا گیا ہےکہ پیپلز پارٹی نے سندھ دشمن بجٹ پیش کیاہے جو کسی طرح بھی قابل قبول نہیں متحدہ قومی مومنٹ سندھ دشمن بجٹ کو مسترد کرتی ہے جبکہ 14 جون کو ایم کیو ایم کراچی سمیت سندھ بھر میں معتصبانہ بجٹ کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال کرےگی ۔

 ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ سندھ دشمن بجٹ کے خلاف ہڑتال کو تاجر، صنعت کار اور ٹرانسپورٹرز ایم کیو ایم کا سا تھ دیکر کامیاب کرے۔