کراچی میں ایم کیو ایم کی جانب سے شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان قابل مذمت ہیں کراچی میں امن ہوگا تو کراچی کی عوام کو اپنی معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے میں آسانی ہوگی۔
وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارنے ٹیکسلا میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی جس میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے کراچی شہر میں امن و امان کا ہونا نہایت ضروری ہے ایم کیو ایم کی جانب سے دی گئی شٹر ڈاون ہڑتال کی کال قابل مذمت ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسی مسئلہ کا حل ہڑتال یا دھرنا ہرگز نہیں ہو سکتا ایسا کرنے سے جمہوری معاشری کی ترقی میں رکاوٹیں حایل ہوتی ہے جس سے ملک کی ترقی متاثر ہوتی ہے۔
چودھری نثار کاکہنا تھا کہ حکومت کا پہلا مقصد ملک میں لا قانونیت کا خاتمہ اور قانونی بالا دستی اور ضابطے کی پابندیوں کو یقینی بنانا ہے جس کے پہلے مرحلے میں وزارت داخلہ کی توجہ عالمی این جی اوز پر مرکوز ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں غلط کام کرنے والوں کو ہرحال میں روکا جائے گا۔