د?شتگرد? ?? خلاف جنگ پا?ستان ن? تن?ا ل??، خواج? آصف

236

 دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے تنہا لڑکر کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردی کا سامنا تن تنہا کیا عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابی پر احسان مند ہونا چاہیئے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومتوں کی جانب سے صحیح وقت پر درست فیصلے نہیں کیے گئے جس کے باعث قوم اور ملک کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کو چھپنے کے لئے کوئی جائے پناہ نہیں ملے گی ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

 وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں کو مسمار کردیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے فوجی افسران اور اہلکار قوم کے محسن ہیں۔