لا??و? روپ? ب?ت? سند? ?? ا?? وز?ر وصول ?رت? ت??، عارف علو?

270

فشریز کے سابق سربراہ کی جانب سے لاکھوں روپے بھتہ سندھ کے ایک وزیر وصول کرتے تھےجبکہ فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی میں بڑی تعداد میں لوگوں کو نوکریاں دی گئیں۔

 تحریک انصاف کے سینیئر رہنماء عارف علوی نے کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوں کی جس میں انھوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ ظلم کی انتہاء کردی گئی ہے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا زیر حراست جرائم پیشہ افراد کا منہ چھپا کر انھیں عوام سے نہیں چھپایا جائے بلکہ گرفتار ملزمان کے ناموں سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا 27 فیصد رقم تعلیم کی مد میں مختص کرنا نہایت احسان مندانہ اقدام ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماء نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظامات کو بہتر کیا جائے۔ عارف علوی نے این اے 246 سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے سب سے پہلے کہا تھا کہ حلقہ این اے 246 میں دھاندلی نہیں ہوئی تھی۔