پا?ستان اور سر? لن?ا ?? درم?ان س? روز? م?چ ?را ?وگ?ا

337

پاکستان اور سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے درمیان کھیلا گیا تین روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔

 تیسرے اور اختتامی روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 257 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی، شان مسعود نے 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اظہر علی 48 اور یونس خان 35 رنز بناکر ریٹائرڈ آﺅٹ جبکہ اسد شفیق 31 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ کپتان مصباح الحق 29 ، سرفراز احمد صفر اور وہاب ریاض 24 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے جیفری وینڈرسے نے 3 جبکہ نسالا گاماگے اور بنورا فرنانڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلی اننگز میں چھ رنز کی برتری کی وجہ سے پاکستان نے میزبان سائیڈ کو جیت کےلئے 264 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں بورڈ پریذیڈنٹ الیون نے کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔

اپل تھرنگا 50 اور دیمتھ کرونا رتنے 54 رنز بناکر ریٹائرڈ آﺅٹ ہوئے۔ جیہان مبارک کو 16 کے انفرادی سکور پر احسان عادل نے آﺅٹ کیا۔ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 247 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جون تک گال میں کھیلا جائے گا۔