پ? ?? آئ? اپن? خفت م?ان? ??لئ? نئ? مطالبات ?ر ر?? ??، پرو?ز رش?د

197

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اب اپنی خفت مٹانے کیلئے نئے مطالبات کر رہی ہے حالانکہ انہیں اپنے بے بنیاد الزامات پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔

  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بے بنیاد الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام ہونے کے بعد شرمندگی کا شکار ہےجبکہ تحریک انصاف تحقیقات کو طول دینا چاہتی ہے تاکہ وہ میڈیا اور سیاست میں زندہ رہ سکے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن میں کوئی بھی چیز ثابت کرنے میں ناکامی پر میڈیا کے ذریعے جوڈیشل کمیشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی درجنوں گواہوں کو طلب کرنے کے باوجود کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کے سوالات کے جواب دینے میں ناکام رہی جہاں پی ٹی آئی کو یہ بات بتانی تھی کہ انتخابات میں دھاندلی کا سرغنہ کون ہے اور کیا منصوبہ تھا اور کس نے اس عمل درآمد کرایا اور نہ ہی اس ضمن میں کوئی ثبوت پیش کرسکی ہے۔