اقوام متحد? ن? رو?نگ?ا ?? مسلمانو? ?و امداد فرا?م ?رن? ?? اپ?ل ?? ??

135

اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے میانمر میں چار لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

 اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امداد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میانمر میں تقریباً چار لاکھ 16 ہزار افراد موجود ہیں جن کی حالت انتہائی خراب اور تشویشناک ہے۔ روہنگیا میں موجود مسلمانوں کو خوراک اور دیگر ضروریات کی اشیاءنہ ہونے کے باعث بے انتہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کیمپوں میں موجود ہزاروں افراد کی حالت ابتر ہے اور ان کے پاس موسمیاتی خطروں سے بچنے کیلئے بھی کچھ نہیں۔

اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر روہنگیا کے مسلمانوں کی مدد کی جائے۔