سند? بج? ??خلاف ا?م ??وا?م ?? صوب? ب?ر م?? ??تال

292

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے  سندھ کے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے آج صوبے بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔

ایم کیوایم نے سندھ کے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیا ہے اور رابطہ کمیٹی کی اپیل پر آج کراچی سمیت صوبے بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند اور صبح سویرے کھلنے والی دکانیں بند ہیں جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر معمول سے کم ہے۔بعض علاقوں میں پیٹرول پمپس بھی بند ہیں۔

دوسری جانب حیدرآباد، سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں بھی متحدہ کی کال پر ہڑتال کی جارہی ہے۔

رابطہ کمیٹی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہڑتال ایک بجے تک کی جائے گی جس کے بعد شہری دکانیں اور کاروباری مراکز کھول دیں ۔رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے دورانیے میں کمی کی وجہ رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔