برطان?? م?? مسلمان طالبعلمو? ?? روز? ر??ن? پر پابند? عائد

195

برطانوی دارالحکومت لندن کے متعددپرائمری اسکولوں نے مسلمان طالبعلموں پر رمضان المبارک میں روزے رکھنے پر پابندی عائد کردی۔

لندن کے پرائمری تعلیمی ادارے بارکلے اسکول، لائنز اکیڈمی ٹرسٹ اور دیگر اسکولوں نے مسلمان طالبعلوں کے گھروں پر ایک خط بھیجا ہے جس میں والدین کو روزے پر پابندی سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 17جون سے شروع ہونے والے رمضان کے روزے سال کے شدید گرمی والے وقت میں آرہے ہیں جب کہ اس دوران اسکولوں میں اسپورٹس اور دیگر سرگرمیاں بھی شیڈول ہیں۔

مسٹر وائٹ کے دستخط شدہ خط میں لکھا گیا ہے کہ انہوں نے اسلامی تعلیمات کا بغور مطالعہ کیا ہے جس میں چھوٹے بچوں کو روزہ نہ رکھنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

لائنز اسکول ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ وہ کسی روزے دار طالبعلم کو اسکول آنے کی اجازت نہیں دیں گے تاہم اگر کسی طالبعلم کو روزے کی حالت میں اسکول آنا تو اس حوالے سے ان کے والدین انفرادی طور پر اسکول کے سربراہ سے ملاقات کریں اور اس بات کی گارنٹی دیں کہ بچے کی صحت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔