برطان?? ?و ب?ار? مقدارم?? آم برآمد ??اجائ?گا، ا??سپو?ر ا?سوس? ا?شن

154

پاکستان مینگوگروئرزاینڈ ایکسپوٹر ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے پاکستان دنیا بھر میں آم پیدا کرنے والے ممالک میں پانچویں اور برآمد کرنے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ رواں سال برطانیہ کو بھی بھاری مقدار میں آم برآمد کیا جائے گا۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ رواں سال آم کا برآمدی ہدف 1لاکھ 75ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے جس سے 7کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا جائے گا جبکہ برآمدی ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے جامع اقدامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ آم کا برآمدی سیزن شروع ہو چکا ہے جو اکتوبر کے آخر تک جاری رہے گا ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ملک میں 16لاکھ ٹن آم کی پیداوار ہوئی جس میں سے ایک لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن برآمد کیا گیا جس کی مالیت ساڑھے5کروڑ ڈالر تھی ۔

 انہوں نے بتایا کہ پاکستانی 7اقسام کے آم امریکہ، آسٹریلیا، عرب ممالک سمیت دیگر 15 ممالک کو برآمد کیے جا رہے ہیں جبکہ اس سال نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ کی نئی مارکیٹیں بھی دریافت کی گئی ہیں ۔