آپر?شن ضرب عضب آخر? مرحل? م?? داخل ?وچ?ا،وز?ردفاع

224

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے آپریشن ضرب عضب کے ایک سال کو فتح کا سال قرار دے دیا۔

میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ کے شہداکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور قوم مسلح افواج کے شہیدوں کی احسان مند رہے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔

 آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل ہونے پرپاک فوج نے اس کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق آپریشن کے دوران 2 ہزار 763 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 837 ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے۔