جو?ر? معا?د? ?? جزئ?ات پر اختلافات دور ن??? ?و س??، ا?ران

248

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کی جزئیات پر ابھی بہت سے اختلافات دور نہیں کیے جا سکے ہیں۔

سرکاری ٹیلی وڑن پر نشر کی جانے والی ایک نیوز کانفرنس میں ایرانی صدر نے کہا کہ جوہری معاہدے سے متعلق عمومی فریم ورک پر اتفاق رائے ہو چکا ہے لیکن تفصیلات پر اختلافات ابھی تک موجود ہیں۔

 یاد رہے کہ پانچ جمع ایک گروپ اور ایران 30 جون تک جوہری معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش میں ہیں جس کے تحت ایران اپنی متنازعہ جوہری سرگرمیوں کو محدود کردے گا اور اس کے جواب میں ایران پر عائد عالمی پابندیوں میں نرمی کر دی جائے گی۔