چ?ن پا?ستان م?? 37ارب ?الر ?? سرما?? ?ار? ?ر? گا،احسن اقبال

185

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چین پاکستان میں توانائی کے منصوبوں میں 35سے 37ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری سے 16ہزار 400میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، 2018تک 10ہزار 400میگاواٹ کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ اقتصادی راہداری پراجیکٹ کے ذریعے انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں 11ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا، توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا اور 2018تک پاکستان ایشیاء کی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔